Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نگران وزیرتوانائی

نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے محمد علی کا کہنا تھاکہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، پی آئی اے، اسٹیل ملزبند نہیں کرسکتے، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک  پیٹرول کی قیمتیں نیچیں اور ڈالر کا ریٹ کنٹرول میں نہیں آتا ہے اس سے پہلے بجلی کی قیمت میں کمی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا آج ہو رہا ہے، 5 ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

نگران وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ آج کے پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں توصرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.