Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جسٹس (ر) عظمت سعید منتخب حکومت کیخلاف سازش کے کرتا دھرتا تھے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کے کرتا دھرتا تھے۔

مریم نواز نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور عظمت سعید سے براڈ شیٹ کی انکوائری سے الگ ہونےکا مطالبہ کیا۔

مریم نے کہا کہ عظمت سعید براڈ شیٹ معاہدے کا حصہ تھے، عظمت سعید نےذاتی طور پرا ثر انداز ہو کرپاناما جےآئی ٹی بنائی، واٹس ایپ کال کی، ن لیگ کے ارکان کو بلاکر دھمکیاں دیں، کمیشن سے الگ نہ ہوئے تو حقائق سامنے لائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ون مین شو پارٹی ہے، جب عمران خان کمزور ہو گا تو ان کی پارٹی بھی ختم ہو جائے گی، پی ٹی آئی ن لیگ پر نہیں اپنی پارٹی پر توجہ دے۔

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں اختلافات سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اختلاف سے متعلق حکومت کی خواہش دم توڑتی نظر آ رہی ہے، پی ڈی ایم میں مثالی کوآرڈینیشن ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میں رائے کا اختلاف بھی ہوتا ہے تو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرتے ہیں، بلاول کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز ٹی وی پر سنی، بلاول کے پاس ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبرز ہیں تو اپنی تجویز پی ڈی ایم میں رکھیں۔

حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عظمت سعید واٹس ایپ جے آئی ٹی کے بانی تھے، جسٹس عظمت سعید نے ذاتی طور پر اثر انداز ہو کر جےآئی ٹی بنائی اور ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر افسران کو جے آئی ٹی میں شامل کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کے حصہ دار اور کرتا دھرتا تھے، براڈشیٹ معاہدے کے وقت عظمت سعید نیب کے عہدے پر تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.