جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انگور اڈا کے مقام پردہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا۔ شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار اداکیا۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ پیش کرتی ہے۔