Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جی 20اجلاس اوساکا میں کل(جمعہ کو)شروع ہوگا

اوساکا۔جی ٹونٹی اجلاس کل( جمعہ کو) جاپان کےشہراوساکا میں شروع ہو گا،اس سلسلے میں سکیورٹی کےسخت اقدامات کئےگئے۔جاپانی میڈیا کےمطابق جی 20 اجلاس کےموقع پرسکیورٹی سخت کر دی گئی،اجلاس کے مقام،ہوٹل،ایئرپورٹس اوردیگرمقامات پر32ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متعدد سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کربند کردیاگیا۔

اوساکا میئرکےمطابق مرکزی شہرکوجانےوالی شاہراہیں آج سے30جون تک عوام کیلئےبند رہیں گی، عوام کو ریل اورسب وےاستعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔واضح رہےکہ جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کےموقع پراوساکا کےتقریبا 700 اسکول بھی2 روز بند رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.