Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔
حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے میڈیا پر بیان جاری کیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے یہ اعلان انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔

 ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ 14 زبانوں میں دیا جائیگا۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی ، فرانسیسی، اردو۔ فارسی، روسی، چینیِ بنگالی، ترکی، ملاوی۔  ہندی، سپینی، تامل اور سواحلی زبانیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ میدان عرفات سے حج کے خطبے کا براہ راست ترجمہ پیش کرنے کا پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے امن وسلامتی کی سرزمین سے رواداری اور میانہ روی کا پیغام جائے گا۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ گزشتہ سال دس زبانوں میں میدان عرفات سے حج کا خطبہ نشر کیا گیا تھا۔ ہمارا ہدف 5 کروڑ افراد تک رسائی کا تھا لیکن اس سے دس کروڑ افراد نے استفادہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.