Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ن لیگی قیادت

لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی۔ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود ن لیگی قیادت نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے پر اتفاق کیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی تاہم نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ن لیگی قائد کے قریب جانے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ لیگی کارکنوں کی جانب سے بھی جوابی نعرے لگائے گئے، اس موقع پر لندن پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.