Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
    • جنگ بندی امریکہ کے کہنے پر نہیں پاکستان کے ڈر سے کی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اعتراف
    • گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟
    • جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ
    • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
    • ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج
    • وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ
    • افغان کمشنریٹ یا منظم جرائم کا گڑھ ؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، اہلکاروں نے پیٹی بھائی سمجھ کر جانے دیا: آئی جی کے پی
    اہم خبریں

    خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، اہلکاروں نے پیٹی بھائی سمجھ کر جانے دیا: آئی جی کے پی

    فروری 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں شہادتوں کی وجہ بننے والے دہشتگرد نیٹ ورک کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی کے پی کا کہنا تھا پشاور دھماکے کی وجہ سے مجھ سمیت تمام افسران اور اہلکار افسردہ ہیں لیکن ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔

    آئی جی پختونخوا کا کہنا تھا دہشتگرد نے سر پر ہیلمٹ اور چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، حملہ آور نے ایک حوالد سے مسجد کا راستہ پوچھا، اسے مسجد کا پتہ نہیں تھا اسے ٹارگٹ دیا گیا تھا، پولیس اہلکاروں نے پیٹی بند بھائی سمجھ کر اسے مسجد راستہ بتایا، حملہ آور موٹر سائیکل کو ڈرامہ کر کے کھینچتا ہوا لایا۔

    ان کا کہنا تھا دھماکا خودکش حملہ تھا، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں، 10 سے 12 کلو گرام کا ہائی ایکسپلوژو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس مسجد میں دھماکا ہوا اس کے ہال میں کوئی ستون نہیں تھا، چھت دیوار پر کھڑی تھی، دھماکے کے باعث سب سے پہلے مسجد کی دیواریں گریں، تمام نمازی چھت تلے دب گئے جس کی وجہ سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

    معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا میرے لوگوں کو احتجاج پر اکسانا میری تکلیف کا باعث بن رہا ہے، جو ان شہادتوں کی وجہ بنا ہم اس دہشتگرد نیٹ ورک کے نزدیک ہیں، حملہ آور کو پہچان لیا ہے، حملہ آور پولیس یونیفارم میں موٹر سائیکل پر آیا تھا اور ہم نے موٹر سائیکل بھی تلاش کر لی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ سکیورٹی لیپس تھا لیکن میں کوتاہی کا ذمہ دار کسی اہلکار کو نہیں سمجھتا، یہ میری کوتاہی ہے میرے بچوں کی کوتاہی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ پولیس کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے، جوانوں نے مجھ سے کہا کہ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے، یہ خون کی جنگ ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں لکھ رہے کہ ہم لڑ رہے ہیں، 2000 جوان پہلے شہید ہوئے تھے پشاور میں مزید 100 جوان شہید ہو گئے۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار
    Next Article پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار
    Web Desk

    Related Posts

    چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک

    جولائی 3, 2025

    جنگ بندی امریکہ کے کہنے پر نہیں پاکستان کے ڈر سے کی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اعتراف

    جولائی 3, 2025

    جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ

    جولائی 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک

    جولائی 3, 2025

    جنگ بندی امریکہ کے کہنے پر نہیں پاکستان کے ڈر سے کی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اعتراف

    جولائی 3, 2025

    گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟

    جولائی 2, 2025

    جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ

    جولائی 2, 2025

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    جولائی 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.