Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت207روپے 23پیسے پر پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4روپے 70پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹربینک میں4روپے 70پیسے کمی ہوئی ۔ روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت207روپے 23پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں 4روپے کمی ہوئی ہے ۔ جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209روپے 5پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211روپے 93پیسے پر تھا۔ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6روپے سستا ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.