Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کے خاندان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

لاہورہائیکورٹ نے  سابق آرمی چیف کے داماد اور سابق  مشیر خزانہ سلمان شاہ  اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افرادکے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کے لیے دائر  درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ  کی بیٹی خدیجہ شاہ نےگزشتہ روزگرفتاری دے دی ہے، جو اب ہورہا ہے وہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  اب ریکارڈ فراہم کرنےمیں کیا رکاوٹ ہے؟ بعد ازاں عدالت نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کوگرفتارکر لیاگیا ہے۔ گزشتہ دنوں خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں۔ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.