Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ اے پی ایس کو 5 سال ہو گئے

پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے کو 5 برس بیت گئے لیکن لواحقین کے غم آج بھی تازہ ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔ پشاور آرکائیوز لائبریری کے باہر اے پی ایس یادگارِ شہدا کے باہر والدین نے اپنے شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔اس دوران اپنے شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کراور انہیں یاد کرکے کئی ماؤں کی آنکھیں آنسوؤں سے چھلک پڑیں۔ شہدا کے والدین نے آرکائیوز لائبریر کی حدود میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا تھا جہاں ان کے ایصالِ ثواب کے لیےدعا کی گئی۔

آج بروز پیر آرمی پبلک اسکول کیمپس میں مرکزی تقریب ہوگی جس میں شہدا کے والدین شرکت کریں گے جبکہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شرکت کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.