Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز:پی سی بی نے ویمن سکواڈ کا اعلان کردیا

بسمہ معروف دونوں فارمیٹس میں کپتان ہونگی

لاہور(زمل خان) پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف 24مئی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26اور 28مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔
ویمنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور کپتان بسمہ معروف سے مشاورت کے بعد دونوں اسکواڈز کا انتخاب کیا۔ انہوں نے9مئی سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پری سیریز کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی ۔ فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 21مئی بروز ہفتے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔
سری لنکا کے خلاف لگایا جانے والا پری سیریز کیمپ آج مکمل ہوجائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان) ، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان) ، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.