Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سونے نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا، قیمت ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیڑھ لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح کے قریب ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت 12ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 1712ڈالر فی اونس پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں اس کے دام بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
منگل کو صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا1200روپے مزید مہنگا ہوکر ایک لاکھ49ہزار 500روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونے کے بھاؤ ایک ہزار 29روپے بڑھ کر ایک لاکھ 28ہزار 172روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی سونا 2000روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا۔ اس طرح 2دن میں سونا 3200روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ بھی 20روپے اضافے کے بعد 1600روپے فی تولہ ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.