اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔
منگل, جون 3, 2025
بریکنگ نیوز
- دفتر خارجہ کا بھارت کو دوٹوک پیغام: دشمنی کے بیانیے سے امن ممکن نہیں
- پی ٹی آئی والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ
- آسام میں انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے؟ ماورائے عدالت قتل اور مودی سرکار کی خاموشی
- سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں پر کاری وار، 2زخمی، دیگر فرار
- امریکہ، کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں اجتماع پر پیٹرول بم حملہ، 6 زخمی
- جب تک خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،مولانا فضل الرحمان
- داعش کا بڑا دہشتگرد ترکی و پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار
- ہمارے پاس بھارت کی پراکسی کے ثبوت موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر