Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

‘عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے’۔شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ھتا کہ مجھے میرے بھائی کوٹ لکھپت جیل سے ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا،  مریم نواز اور یوسف نواز کو اپنے والد اور چچا کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا نیب راستے میں یا ان کی رہائش گاہ سے گرفتار نہیں کرسکتا تھا’۔

شہباز شریف کی جانب سے ‘عمران خان نیازی’ کا نام لینے پر ایوان میں شور و شرابہ شروع ہوفیا جس پر اسپیکر اسمبلی نے آپس میں بات چیت سے گریز کرنے کا کہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ان کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا، ہم کئی مرتبہ اس راستے سے گزرے ہیں، سر میں چاندی آگئی یہ ظلم و ستم سہتے ہوئے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.