سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکا خود پر الزامات سے متعلق موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی پر ایک پروگرام میں فیض حمید نے خود پرالزامات کی تردید نہیں کی اور ذمہ داری سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ پر ڈال دی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نےکہا کہ فوج میں فیصلہ چیف کا ہوتا ہے، جس دور سے متعلق الزامات لگے اس وقت میجر جنرل کے عہدے پر تھا، کیا تنہا حکومت ختم کرنا ممکن تھا؟
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے یہ بھی کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں نےکیے۔ عدلیہ کو مینج کرنے سے متعلق الزامات پر موقف جاننے کے لیے بھی فیض حمیدکو سوالات بھیج دیےگئے ہیں۔