Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قوم کا شہدا کو خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

شہداکی قربانيوں کوخراج عقيدت،آج يوم تکريم شہدا منايا جا رہا ہے۔جی ايچ کيو راولپنڈی ميں يادگارشہدا پرمرکزی تقريب ہوئی۔چيف آف آرمی اسٹاف تقريب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔چيف آف نيول اسٹاف،چيف آف ايئراسٹاف نے يادگار شہدا پر خراج عقيدت پيش کیا۔

راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہداء کی مرکزی تقریب کا آغازکیپٹن بلال صادق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔تقریب میں آرمی چیف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی یادگار شہداء پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نےیادگارشہداء پر پھول رکھے،اینٹی نارکوٹکس فورس کےسربراہ ،آرپی اوراولپنڈی سیدخرم علی،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر، کمشنراسلام آبادلیاقت علی چھٹہ اورکمشنرپنڈی نورالامین نے یاد گارشہداء پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور محمد رضوان نے بطور مہمان شریک ہوئے اوریاد گار شہداء پر پھول پیش کیے اور فاتحہ خوانی کی۔شہداء کے اہلخانہ اور بچوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے،جبکہ اینکرپی ٹی وی عشرت فاطمہ نے یادگار شہداء پر پھول پیش کیے۔مفتی منیب اورمولاناخبیرآزاد،مولانایاسین ظفراورعارف واحدی نے یاد گار شہداء پر پھول پیش کیے۔

ملک بھرميں شہدا کے ايصال ثواب کيلئے مساجدميں قرآن خوانی اور دعائيں کی جائيں گی۔ پاکستان ايئرفورس،نيول ہيڈکوارٹرز،فارميشنزہيڈکوارٹراور پوليس کي يادگارشہدا پرتقريبات منعقد ہوں گی۔ملک بھرکے اسکولوں،کالجزميں بھی خصوصي تقريبات کاانتظام کياگياہے،طلبا اورطالبات بھرپورحصہ ہونگے

صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشميراور گلگت بلتستان بھی يادگارشہداپربھی تقريبات کا انعقاد ہوگا۔ملک بھرميں شہدا کی قبورپرفاتحہ خوانی کی جائے گی،عوام بھی بھرپورشرکت کريں گے۔

ملک بھر ميں ريلياں اورتقريبات منعقد کی جائيں گی جس ميں عوام بھرپور حصہ ليں گے اسلام آباد کی شاہراہ دستور،صوبائي دارالحکومتوں ميں شہدا کے ساتھ اظہارعقيدت کيلئے واک بھی منعقد کی جائے گی۔

آئی ايس پی آرچيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹی،سروسزچيفس کا شہدا پاکستان کوشاندار خراج عقيدت پیش کیا۔ ريٹائرڈ فوجی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شہدا پاکستان کو خراج عقيدت پیش کیا۔

آئی ايس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانياں وطن عزيزکی آنے والی نسلوں کيلئے مشعل راہ ہے،آج پوری قوم کيلئے ہرشہيد کوياد کرنے اور خراج عقيدت پيش کرنے کا دن ہے۔ شہدا پاکستان ہمارے ہيرو اور ملک کاعظيم اثاثہ ہيں۔

قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔شہدا ہمارا فخرتھے،ہيں اورہميشہ رہيں گے۔ کسی کوشہدا کی لازوال قربانيوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہيں دی جاسکتی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر ٹوئٹ میں کہا،آج قوم اپنے ہیروز اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔میں 9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے خطرناک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.