لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمعہ کو گیارہ بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی مارچ شروع ہو رہا ہے۔ یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں۔ یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں۔ یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں۔
Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan’s important message to the entire nation regarding Haqeeqi Azadi March.#WeTrustImranKhan#آرہا_ہے_پاکستانpic.twitter.com/7aBUOhpj1m
— PTI DG Khan (@PTIDGKOFFICIAL) October 27, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔ جس میں باہر سے مسلط کئے گئے کٹھ پتلیاں فیصلے نہ کریں۔ ہم چھوٹے سے طبقے کے چوری کرکے این آراو لے لینے کو روکنا چاہتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دینے تک جاری رہے گی۔ ہم اس وقت تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جب تک بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والے راستے بند نہ ہوجائیں۔
قبل ازیں عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ زندہ معاشرہ اور مرے ہوئے معاشرے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب آرہا ہے۔ امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرسکتا وہ میڈیا پر بات نہیں آتی۔ لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں لیکن مغربی میڈیا میں ذکر نہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے۔ جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے دکھایا۔ ہر شہری جس کے پاس موبائل فون ہے اس کی آواز ہے۔ یہ جمہوریت کی خالص ترین شکل میں ہم جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ لندن والے پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتے ہیں۔ لیکن وہ ٹرینڈ نہیں چل سکتا۔ حکمرانوں نے 1100 سو ارب روپے معاف کروا لیے۔ انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے ناانصافی کا مقابلہ کرو۔ ارشد شریف حق کے لیے ڈٹا دہا۔ وہ اس لیے گیا کہ یہاں بول نہیں سکتا تھا۔ کل سے جدوجہد حقیقی آزادی کا جہاد ہے سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔