Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔تھانہ ہوتی پولیس کی کامیاب کارروائی،چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار۔

خیبرپختونخوا پولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ:26 اگست 2021

مردان۔تھانہ ہوتی پولیس کی کامیاب کارروائی،چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار۔
گرفتار ملزمان بھیک مانگنے کے بہانے لوگوں کے گھروں میں گھس کر نقدی،زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر اڑا لیتے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کئے گئے لاکھوں روپے،پستول،موٹرسائکل اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ قبضہ پولیس۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ہوتی کی حدود میں گھروں سے دن دیہاڑے چوری کی وارداتیں رونما ہورہی تھی جسکی رپورٹیں موصول ہونے پر ڈی پی اوڈاکٹر زاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیا اورملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں SI جمال اللہ خان،SI جاوید احمد اور ASI طاہر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گروہ مسمی شیر زمان ولد اجمیر خان اور مسماۃ ریما عرف بسما زوجہ شیرزمان ساکنان حسن آباد نوشہرہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو طریقہ ورادات یہ بتایا کہ ملزم شیر زمان اپنی بیوی ریما کو صبح اپنی رکشہ میں لاکرمردان کے شہری علاقہ میں جگہ بہ جگہ چھوڑ کرخود رابطہ میں رہ کرانتظار کرتااور اسکی بیوی بھیک مانگنے کے بہانے مختلف گھروں میں جاکر موقع پاتے ہی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر اڑا لیتی اور انتظار میں کھڑے اپنے شوہر کو حوالہ کردیتی۔
گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں میں کامیابی حاصل کر لی تھی لیکن تھانہ ہوتی پولیس کی حکمت عملی اور محنت رنگ لے آئی اوردونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مختلف گھروں سے چوری کئے گئے مال مسروقہ رقم مبلغ06 لاکھ روپے نقد،9mm پستول،چوری کے پیسوں سے خریداگیا موٹرسائکل اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.