Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29  ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی۔ پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہےکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.