Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کی شہادت کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے

متحدہ مجلس عمل کی کال پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مولانا سمیع الحق کی شہادت اور توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع مردان میں بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صوبائی اکابرین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو تحفظ ناموسِ رسالت پر بات کرنے اور اس کا دفاع کرنے کی سزا دی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو ایک عالمی ساش کے تحت قتل کیا گیا اس لیے ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مجرمان کو سزا دی جائے جبکہ آسیہ بی بی کیس پر نظرثانی کی جائے بصورت دیگر ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مردان میں جے یو آئی ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، مردان کے امیر مولانا محمد قاسم، جنرل سیکرٹری مولانا امانت حقانی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلطان محمد سمیت 23 افراد کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.