Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعلی خیبرپختونخواکی سیکیورٹی فورسزپردہشتگردانہ حملوں کی مذمت

ہشتگردوں کےبزدلانہ حملے تشویش ناک ہیں،قوم کےحوصلےبلند ہے،سرحد پارسےدہشت گردی کےخاتمےکو یقینی بنانےکےلئےہرسطح تک جائیں گے،محمود خان

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےشمالی وزیرستان کےتحصیل شوال اوربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پردہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،جبکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پرانتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پارسےدہشتگردوں کےبزدلانہ حملےتشویش ناک ہیں۔وزیراعلیٰ نےکہاہےکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ قوم کے حوصلے بلند ہے جبکہ دہشتگردی کا صفایا ہوکر رہےگا۔

ان کاکہناتھاکہ اس بزدلانہ دہشتگرد حملوں سےہمار ے حوصلےپست نہیں ہوںگے۔یہاں سےجاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے ایک مذموم فعل ہے،اوراس افسوس ناک واقعوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے،کم ہے۔

ہمارےسیکیورٹی فورسزکےحوصلےبلند ہیں جبکہ سرحدپارسےدہشتگردی کےخاتمےکویقینی بنانےکےلئےہرسطح تک جائیں گے۔انہوں نے اپنی تعزیتی پیغام میں سیکیورٹی فورسزکےشہید جوانوں کےدرجات کی بلندی کےلئےدعاکی ہےاورشہید جوانوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.