Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹانک: کھلونا بم پھٹنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق

ٹانک کے علاقے میں کھلونے بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ ٹانک کے نواحی گاؤں شاہ عالم محسود کورونہ میں پیش آیا ،جہاں کھلونا نمابم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بھائی ہیں، جن کی عمریں چھ، سات اور بارہ سال کے درمیان تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچےنالے سےکھلونا نمابم ملنےپر گھر لےآئے تھے جو زور دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ جاں بحق بچوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.