Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1لاکھ سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد اب مجموعی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات 2067 تک پہنچ گئی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک کورونا وبا کے 2203 نئے کیسز اور 35 اموات ہوئی ہیں۔تاہم اس عالمی وبا سے مزید کئی لوگ صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1813 نئے مریض اور 32 اموات کا اضافہ ہوا۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 903 ہوگئی۔

اسلام آباد

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی صورتحال تشویش ناک ہورہی ہے اور وہاں دن بدن کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وہاں 350 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ کی گئیں۔جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 4ہزار 979 سے بڑھ کر 5 ہزار 329 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

وہی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 5 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔اس نئے اعداد و شمار کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 927 سے بڑھ کر 932 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

علاوہ آزیں آزاد کشمیر جو اب تک وائرس سے سب سے کم متاثر علاقہ تھا وہاں اس عالمی وبا کے 35 نئے کیسز سامنے آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ان نئے کیسز کے بعد وہاں اب تک کی مجموعی تعداد 361 سے بڑھ کر 396 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 890 افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔جس کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 465 سے بڑھ کر 34 ہزار 355 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.