Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی
    • صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    • موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    • سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب،کے پی انتخابات التوا کیس: جسٹس جمال مندوخیل کی کیس سننے سے معذرت، بینچ پھر ٹوٹ گیا
    اہم خبریں

    پنجاب،کے پی انتخابات التوا کیس: جسٹس جمال مندوخیل کی کیس سننے سے معذرت، بینچ پھر ٹوٹ گیا

    مارچ 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پنجاب اور  خیبر پختونخوا  اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے 4 رکنی بینچ میں شامل جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے، گزشتہ روز بھی 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین بینچ سے علیحدہ ہوگئے تھے جس کے بعد آج  باقی ججز پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔

    آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ سماعت کے لیےکمرہ عدالت پہنچا، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے تو  چیف جسٹس نےکہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، آپ سے  پہلے جسٹس جمال مندوخیل کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کی، جسٹس امین الدین کے فیصلے کے بعد حکم نامےکا انتظار تھا، مجھے عدالتی حکم نامہ کل گھر میں موصول ہوا، حکم نامے پر میں نے الگ سے نوٹ تحریرکیا ہے، اٹارنی جنرل صاحب آپ اختلافی نوٹ پڑھ کر سنائیں۔

    اٹارنی جنرل نے جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ میں بینچ کا ممبر تھا، فیصلہ تحریرکرتے وقت مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی، میں سمجھتا  ہوں کہ  میں بینچ میں مس فٹ ہوں، دعا ہےاس کیس میں جوبھی بینچ ہو ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو، اللہ ہمارے ادارے پر رحم کرے،  میں اور میرے تمام ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں۔

    اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس جمال مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا اور ان سےکہا کہ بہت بہت شکریہ، بینچ کی تشکیل کا جوبھی فیصلہ ہوگا کچھ دیربعد عدالت میں بتادیا جائےگا۔

    جسٹس جمال خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ میں کل بھی کچھ کہنا چاہ رہا تھا، شاید فیصلہ لکھواتے وقت مجھ سے مشورے کی ضرورت نہیں تھی، شاید فیصلہ لکھواتے وقت مجھے مشورےکے قابل نہیں سمجھا گیا، اللہ ہمارے ملک کے لیے خیر کرے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں 3 کرسیاں لگادی گئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بقیہ تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس سے متعلق فیصلے کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا
    Next Article سپریم کورٹ کا بینچ اس فیصلے کو نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہے جو فیصلہ ہوا ہی نہیں۔ رانا ثنااللہ
    Web Desk

    Related Posts

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی

    اگست 18, 2025

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.