Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس کا ماہ نومبر میں مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

مردان واجد ہوتی سے ۔
پولیس کا ماہ نومبر میں مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف انسدادی کارروائیوں کے دوران256مجرمان اشتہاری، 82سہولت کار،182منشیات فروش اور91ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد گرفتارکیا گیا۔*
انسدادی کارروائیوں کے دوران44کلاشنکوف،22کالاکوف،19رائفل،50شارٹ گن،737پستول اور11981عدد مختلف ساخت کے کارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 167کلو گرام سے زائد چرس،03کلو گرام سے زائد ہیروئین،1411گرام آئس اور32لیٹر شراب برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ نومبر میں مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف انسدادی کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 256مجرمان اشتہاری اور82سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیاجن کے قبضے سے 44کلاشنکوف،22کالاکوف،19رائفل،50شارٹ گن،737پستول اور11981عدد مختلف ساخت کے کارتوس برآمد کئے گئے۔منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 182منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر167958گرام چرس،3079گرام ہیروئین،1411گرام آئس اور32لیٹر شراب برآمد کیا گیاجبکہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی پولیس نے 91افراد کو گرفتار کیا۔ غیر رجسٹرڈ کرایہ دار اور ناقص سیکیورٹی انتظامات پر109افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.