Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی لانگ مارچ: کے پی ارکان اسمبلی کو لوگوں کو نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

پشاور: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا سے اراکین اسمبلی کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مطلوبہ تعداد نہ لانے پر ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق ارکین اسمبلی اور ضلعی تنظیموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا سے قافلے 4 نومبر کو روانہ ہوں گے اور صوبہ سے لاکھوں کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔  ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور سے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے جب کہ مردان سے عاطف خان اور صوابی سے قافلے کی قیادت اسد قیصر اور شہرام ترکئی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں اراکین اسمبلی کو کم از کم ایک  ہزار افراد لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کوئی رکن اسمبلی مطلوبہ تعداد نہ لا سکا تو پارٹی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.