Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چوہدری شوگر ملز کیس: نواز شریف سے تفتیش کیلئے نیب کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی جس میں چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے تفتیش کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو ہدایت کی کہ درخواست لاہور کی متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے جہاں کا علاقائی دفتر اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ جج نے درخواست پراسیکیوشن کو لوٹاتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے پاس اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے حال ہی میں چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں 31 جولائی کو مریم نواز کا بیان بھی قلمبند کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں نیب نے جب مریم نواز کو طلب کیا تو انہوں نے جواباً کہا کہ وہ تفتیش میں نیب کے احترام کی وجہ سے نہیں بلکہ اسے بے نقاب کرنے کے لیے شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز بدھ کے روز نیب حکام کے سامنے پیش ہوئی تھیں، کمپنی کی بڑی شراکت دار کی حیثیت سے انہوں نے چوہدری شوگر ملز کی مشتبہ مالی ٹرانزیکشن کے حوالے سے 45 منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.