Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اعظم خان کی سائفر پر مبینہ آڈیو سامنے آگئی

 اسلام آباد: ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہوگیا. سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔ عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.