Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ
    • دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
    اہم خبریں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    جولائی 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے، عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں۔ عدالت میں شور شرابے کےسبب بینچ کچھ دیر کیلئے آٹھ کر چلا گیا تاہم عدالتی ڈیکورم بحال ہوا تو ججز واپس آئے اور کیس پر سماعت کی گئی۔

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں 2 درخواستیں زیرسماعت ہیں، ایک اختیار سماعت اور دوسری توشہ خانہ کیس ٹرانسفر کی درخواست ہے، ٹرائل کورٹ کے جج متعصب ہیں ان کی فیس بک پوسٹس ہیں۔

    اس پر  جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی، ہائیکورٹ سے کہیں گے کہ وہ آپ کی زیرالتوا درخواستوں کو اکٹھا سن لے، اختیار سماعت بنیادی نکتہ ہے اس پر پہلے فیصلہ ہونا چاہیے، جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے کہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےتو معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیجا تھا، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے جج پر اعتراض اٹھاکرکیس کسی اور جج کو بھیجنےکی بھی درخواست کی تھی۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے جواب دیاکہ ہم تو صرف ہائیکورٹ سے درخواست کر سکتے ہیں جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ جسٹس یحییٰ نے کہا کہ میرےخیال میں ہمیں اس وقت اس معاملےمیں مداخلت سے گریز کرناچاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دونوں درخواستوں کو سن کر فیصلہ کرے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر : تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
    Next Article ملکی سلامتی کی معلومات کے انکشاف پر 5 سال سزا ہوگی
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ

    ستمبر 11, 2025

    دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 2025

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 11, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ

    ستمبر 11, 2025

    دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 2025

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی

    ستمبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.