Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان:خاتون صحافی سمیرا لطیف نے انٹرنیشنل ڈیجیٹل رپورٹننگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،

ڈیرہ اسماعیل خان مقامی معروف خاتون صحافی سمیرا لطیف نے انٹرنیشنل چینل ڈی ڈبلیو جرمنی کے تحت ہونیوالے ڈیجیٹل رپورٹننگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقہ اور ملک کا نام روشن کردیا، مقامی اور انتظامی طور پر حوصلہ نہ ہونے پر مقامی صحافی مایوس، صحافتی حلقوں کا ارباب اختیار سے خاتون صحافی کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ۔جنوبی اضلاع جیسے مشکل ترین علاقہ میں خواتین کا صحافت کے شعبہ میں کام کرنا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ تاہم ڈیرہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شعبہ صحافت میں مقامی اور بین القوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی سمیرا لطیف نے انٹرنیشنل چینل ڈی ڈبلیو جرمنی کے تحت ہونیوالے ڈیجیٹل رپورٹننگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تاہم مقامی اور انتظامی طور پر حوصلہ نہ ہونے پر مقامی صحافی مایوس کا شکار ہیں کہ ڈی آئی خان کے کسی ادارے سے انہیں انعام تو دور کی بات حوصلہ افزائی کے چند کلمات بھی سننے کو نہیں ملے جو کہ یقینا بہت ہی افسوس کن بات ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافتی حلقوں نے ارباب اختیار سے خاتون صحافی کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.