Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرکٹ میچ پر جوا ء کھیلنے والے 07ملزمان گرفتار، داؤ پر لگائی گئی نقدی برآمد۔ مقدمہ درج۔

مردان واجد ہوتی سے ۔
مردان تھانہ ہوتی پولیس کی کامیاب کارروائی۔*
کرکٹ میچ پر جوا ء کھیلنے والے 07ملزمان گرفتار، داؤ پر لگائی گئی نقدی برآمد۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہوتی عجب خان کو اندر شیر مارکیٹ علاقہ تھانہ ہوتی میں کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے کی اطلاع ملی جس پر تھانہ ہوتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچ کے دوران سجائی گئی قمار بازی کی محفل میں موجود 07ملزمان عباس، شاہ سید، واجد، کمال، عزیز، عمران اور نوشیر کو موقع پر گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگائی گئی رقم مبلغ 01لاکھ 10ہزار 300روپے اور سافٹ وئیر موبائل فونز قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.