Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئی مائی کا لال صوبے میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں رخنہ نہیں ڈال سکتا، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پشاور(گل حیان) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی ۔
اسمبلی اجلاسوں سے متعلق معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی مکمل طور متحد ہے۔ کوئی مائی کا لال صوبے میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں رخنہ نہیں ڈال سکتا۔
ممبران اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی عمران خان کے سپاہی ہیں۔ اراکین صوبائی اسمبلی صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.