پشاور(ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں۔ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکر کیا۔ اور سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
جمعرات, مارچ 27, 2025
بریکنگ نیوز
- جعفر ایکسپریس حملہ ایک سنگین سازش، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اہم بیان
- ہنگو میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد سعید ہلاک
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
- جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
- وفاقی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل دورے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا
- آرمی چیف کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت
- وفاقی وزیر اویس لغاری کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان
- ڈی آئی خان:گلی کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ، 4 زخمی ہو گئے