لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا۔
عمران خان نے لاہور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے۔ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا۔ میں اس قوم کےلئے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے۔ وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
جمعرات, جنوری 23, 2025
بریکنگ نیوز
- ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک
- ارکان پارلیمنٹ کی تنخواھوں میں 200 فیصد اضافہ
- پی ٹی آئ اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے اثرات ملکی سیاست اور معیشت پہ بھی مرتب ھونگے۔ قسور کلاسرا
- شفقت چیمہ نے علالت کے باعث فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی
- خیبر ٹی وی کا منفرد میوزک شو ٹنگ ٹکور
- پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیوں کیا ؟
- پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
- میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف