چین مین رہائشی عمارت مین آتشزدگی کے باعث 15افراد ہلاک جبکہ 44زخمی ہو گئے ہیں۔ہلاکتوں میں مزید خدشہ ظاہر کیا جارہاہے
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شنگھائی سے 260کلومیٹر شمال مغرب میں نانجنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں تقریبا 15افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اس دوران 44زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ قبل ازیں مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔