جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 18 افراد لینڈ سلائیڈنگ سےجان سے گئے.تقریباً 30 افراد لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی بھی ہوئےجنہیں موقع پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق شہر کیوبڈو اور میڈیلن کو ملانے والی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے.اس رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام بارشوں کی بنا پر کیا گیا ہے، جو لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن رہی ہیںدوسری طرف امریکا کی مشرقی ریاستیں شدید بارشوں اور برفانی طوفان کی زد میں آگئی ہے۔ 5 افراد ان موسمی تبدیلیوں کی بنا پر، ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،بجلی سے نیویارک سمیت 12 ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز محروم ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں شدید بارشوں کی بنا پرمنسوخ ہو گئی ہیں اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کنکٹی کٹ اور نیو جرسی میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور شہری ڈیم کو نقصان پہنچنےسےگھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔