Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار
    • لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک
    • ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر
    • توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مکمل
    • لکی مروت تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 دهشت گرد ہلاک
    • اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ساڑھے 10 ہزار کا کوٹہ منظور
    • کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
    • یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار
    اہم خبریں

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    2025, the year of shameful failures of Indian foreign policy and the worst diplomatic defeat
    علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی، دی ہندو اخبار کی رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    2025ء کا اختتام بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کے سال کے طور پر سامنے آیا، جہاں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025 میں ملکی خارجہ پالیسی کو توقعات پر پورا نہ اترنے پر وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دیا ۔

    نئی دہلی: بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025 میں ملکی خارجہ پالیسی کو توقعات پر پورا نہ اترنے پر وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دیا، اخبار کے مطابق علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی ۔

    اخبار  نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے پہلگام حملے کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت نہ ملنے کا اعتراف بھی کیا گیا ۔

    دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ناصرف خود سے بلکہ شراکت داروں سے ایسے وعدے کیے جن پر عملدرآمد کے لیے اس کے پاس اثرو رسوخ اور قوت موجود نہیں تھی ۔

    اخبار نے لکھا کہ 2025 بھارت کے لیے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا، 25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر اضافی پابندیاں اور H-1B ویزا قدغنوں کا سامنا رہا، 2017 کے مقابلے میں 2025 کی امریکی نیشنل سکیورٹی اسٹریٹیجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا ہے ۔

    دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس کے حوالے سے تمام تراعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس سکیورٹی پیشرفت نہیں ہوسکی، امریکی دباؤ کے نتیجے میں بھارت کو روسی تیل کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا ۔

    بھارتی اخبار نے لکھا کہ بھارتی کارروائی کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جبکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کا اعلان بھارت کے لیے ایک اضافی دھچکا تھا ۔

    بھارتی تجزیہ کار اب پاکستان کی قیادت کو “سخت گیر اور منظم صلاحیت رکھنے والی” ماننے لگے ہیں، بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات اب تک کی سب سے کشیدہ سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

    اخبار کے مطابق بھارت کا دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا اصلاح اور حقیقت پسندانہ پالیسی سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر

    دسمبر 27, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مکمل

    دسمبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025

    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر

    دسمبر 27, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مکمل

    دسمبر 27, 2025

    لکی مروت تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 دهشت گرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.