Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملیریا کیسزکاخیبر پختونخوا میں300فیصد اضافہ

ملیریا کیسزکاخیبر پختونخوا میں300فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے

ملیریا کیسز میں خیبر پختونخوا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ سال کے دوران جس کے مطابق 5 لاکھ سے زائد افراد ملیریا سے متاثر ہوئے،خیبر پختونخوا کے صحت کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شانگلہ میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگوں کو ملیریا ہوگیا ہے، جہاں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ڈی آئی خان میں 70 ہزار، لکی مروت میں 44 ہزار، کرک میں 24 ہزار، ٹانک میں 40 ہزار، خیبر میں 24 ہزار 400، جنوبی وزیرستان میں 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق بونیر میں 44 ہزار، بنوں میں 34 ہزار، نوشہرہ میں 17 ہزار افراد میں ملیریا کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔اسی طرح باجوڑ میں 10 ہزار، مہمند میں 8 ہزار، جبکہ مردان میں 13 ہزار 900 لوگ ملیریا کا شکار ہوئے ہیں۔2022 میں محکمہ صحت کے مطابق، ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اس حوالے سے ڈائریکٹرپ بلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے بتایا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ملیریا کے کیسز زیادہ سامنے آئےصوبے میں ملیریا سے بچاؤ کیلئے 20 لاکھ سے زائد مچھردانی تقسیم کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.