عام انتخابات 2024ء کیلئے ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میِں بھی گہما گہمی جاری ہے۔
کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے اور یہ عمل کل 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کیلئے 349 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزگی حاصل کئَ گئے ہیں۔
ان 349 امیدواروں میں مجموعی طور 254 خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئے 95 امیدوار شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبینہ گل نے پی ٹی آئی کی جانب سے جبکہ پی پی پی سے دینہ ناز نے صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے 3 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔