ٹیم میں 5 افراد شامل تھے، کسی شخص کی چوری ہوئی جس کے لیے ٹیم طلب کی گئی تھی۔
ٹانک کے علاقے ملازئی کی حدود سے سراغ رساں ٹیم اور کھوجی کتوں کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ جاتے ہوئے اغواء کیا۔
اغوا ہونے والی ٹیم میں پانچ افراد اور دو کتے شامل ہیں۔ مغویوں میں 3 افراد کا تعلق کرک سے جبکہ دو افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق سلامت شاہ نامی شخص نے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے مذکورہ ٹیم کوطلب کیا تھا۔
ڈی پی او ٹانک کا کہنا ہے کہ سراغ رساں ٹیم مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر بلائی گئی تھی ۔مغویوں کی بازیابی کےلئے تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ افراد اور دو سراغ رساں کتے شامل تھے۔ان کو کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کو کتوں سمیت اغوا کر لیا۔
جمعرات, جنوری 22, 2026
بریکنگ نیوز
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی
- پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟
- افغانستان: زوال کی ایک اور داستان
- پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی
- پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
- مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
- ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار

