ٹیم میں 5 افراد شامل تھے، کسی شخص کی چوری ہوئی جس کے لیے ٹیم طلب کی گئی تھی۔
ٹانک کے علاقے ملازئی کی حدود سے سراغ رساں ٹیم اور کھوجی کتوں کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ جاتے ہوئے اغواء کیا۔
اغوا ہونے والی ٹیم میں پانچ افراد اور دو کتے شامل ہیں۔ مغویوں میں 3 افراد کا تعلق کرک سے جبکہ دو افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق سلامت شاہ نامی شخص نے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے مذکورہ ٹیم کوطلب کیا تھا۔
ڈی پی او ٹانک کا کہنا ہے کہ سراغ رساں ٹیم مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر بلائی گئی تھی ۔مغویوں کی بازیابی کےلئے تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ افراد اور دو سراغ رساں کتے شامل تھے۔ان کو کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کو کتوں سمیت اغوا کر لیا۔
منگل, مارچ 18, 2025
بریکنگ نیوز
- قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،وزیراعظم کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہارِ تشویش
- دوسرےٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
- خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف
- پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ
- ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس جوان محمد علی شہید
- علاقائی امن سے متعلق مودی کا بیان گمراہ کن هے،ترجمان دفتر خارجہ
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک
- وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وزارت خزانہ