راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی۔فوج نے فیصلہ کیا ہے سیاسی معالات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اورغازیوں نے شرکت کی۔ راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں یوم شہداء کی تقریب سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر خطاب کیا۔
یہ تقریب ہر سال 6 ستمبر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 1965 کی جنگ کے شہید ہونے والے ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم اس سال ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی چلائی گئی۔ جس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس ویڈیو میں پاک فوج کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو بھی دکھایا گیا۔
ایک دوسری فوٹیج چلائی گئی، جس میں پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں میں کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب سے قبل سپہ سالار نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور اس دوران یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج یوم شہدا پاکستان بطورآرمی چیف آخری بارخطاب کررہا ہوں۔ سیلاب کی وجہ سے یوم شہدا دیر سے منعقد کیا گیا۔ شہدا کے لواحقین ہمارا فخر ہے۔ شہدا کے لواحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چھ سالہ مدت میں شہدا کے لواحقین کوہمیشہ بلند پایا۔ شہدا کی قربانیوں کا صلہ نہیں دے سکتے لیکن آپ کے پیاروں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخرہے عظیم فوج کا سپہ سالار رہا ہوں۔ فوج کا بنیادی قوم ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہے۔ آج ہمارے شہروں اوردیہاتوں میں امن ہے۔ اس کے پیچھے شہدا کی قربانیاں ہے۔ فوج نے بے مثال قربانیاں دیں۔
ہفتہ, نومبر 23, 2024
بریکنگ نیوز
- بشریٰ بی بی کی سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ گفتگو ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- افغان صوبہ بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے
- خواتین کے لیے تعلیم کیوں ضروری ہے؟
- آرمی چیف کا عزم: دہشتگردوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑیں گے
- پی ٹی آئی دھرنا،زمینی حقائق اور پولیس؟
- بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں، وزير دفاع خواجہ آصف
- بنوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 7 دہشتگردہلاک، 2 زخمی
- عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم دے دیا