Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل
    • ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
    • ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش
    • پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا
    • اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی
    اہم خبریں نومبر 29, 2022

    جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: آرمی چیف کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

    تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ااور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔

    تقریب کے شروع میں پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی، اس کے بعد پاک فوج کے بینڈز نے قومی ترانے اور ملی نغموں کی  دھنیں پیش کیں اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے  کی اور  انہیں گلے لگاکر مبارکباد دی۔ فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17  ویں سربراہ بن گئے ہیں۔

    سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کا خطاب

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکبادی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ عمر بھر کی رفاقت کی تکمیل کے موقع پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم فوج میں ملازمت کا موقع دیا اور ایک بامقصد زندگی عطا کی۔

    سابق آرمی چیف کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب
    سابق آرمی چیف کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب

    جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کچھ دیر میں آرمی چیف کی کمان سنبھالنے والے جنرل عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے ان کی ترقی ملک اور فوج کی کامیابی کا باعث بنے گی، جنرل عاصم سے میری رفاقت 24 سالہ پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ پیشہ ور، باصلاحیت اور اعلیٰ اصولوں کے قابل افسر ہیں، یقین ہے فوج ان کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی، ان کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی، خوشی ہےکہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کے حوالے کرکے جارہا ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان، بلوچستان میں پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی
    Next Article وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کابل پہنچ گئیں
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل

    ستمبر 15, 2026

    ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ستمبر 15, 2026

    ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش

    ستمبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل

    ستمبر 15, 2026

    ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ستمبر 15, 2026

    ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش

    ستمبر 14, 2026

    پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا

    ستمبر 14, 2026

    اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ

    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.