Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
    اہم خبریں جنوری 10, 2023

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے  پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ  کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز  میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔  گرین  شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے شکست دی۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز

    کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں کونوے نسیم کا شکار بنے۔

    کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔

     نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کی اننگز

    نیوزی لینڈ کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہیں تھا اور 30 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے بعد فخر زمان اور کپتان بابر نے 78رنز کی شراکت بنائی تاہم فخر زمان 56 رنز بنا کر بریس ویل کا شکار بنے۔ بابر اعظم 66 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

    گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل نے 2، ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس جیت کے بعد پاکستان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ نسیم شاہ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنیوا کانفرنس: پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 11 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ
    Next Article اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.