Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، سياسی و عسکری قيادت کا اعلان
    • جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج
    • پاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!
    • بھارت میں خوف کی فضا، 45 سے زائد ایئرپورٹس بند،آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھی خطرے میں پڑ گئے
    • پاکستان کی مسلح افواج، بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار
    • پاکستان کا کاری وار ، بھارتی S-400 میزائل نظام تباہ
    • بھارت کے جنگی جرائم ،پاکستان کے پانی اور مساجد پر حملہ
    • مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سو موٹو کا اختیار سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ہو گا، بل قومی اسمبلی سے منظور
    اہم خبریں

    سو موٹو کا اختیار سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ہو گا، بل قومی اسمبلی سے منظور

    مارچ 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی کو سونپا گیا تھا، کمیٹی نے بل میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں۔ وزیر قانون نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جبکیہ کمیٹی کی رپورٹ چئیرمین کمیٹی محمود بشیر ورک نے پیش کی۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے بعد بل پر بحث آغاز  ہوا۔

    مولاناعبدالاکبر چترالی نے بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ایوان کا حق ہے، قانون سازی سےکوئی بھی ادارہ یا عدالت ایوان کو روک نہیں سکتی لیکن بل پیش کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی۔ عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا پاکستان کو بہت سے مسائل درپیش ہیں سب کو دیکھا جائے، ہم اپنے اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

     یہ قانون آج سے بہت پہلے پاس ہو جانا چاہیے تھا: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ کے ایک شخص کی پاور تین ممبران میں تقسیم کی جا رہی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ کی پاور کم کر رہے ہیں، ایوان سپریم ہے، ہم آئین کے خالق ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم دو ججوں کو اختیار دے رہے ہیں، ہم اپیل کا حق دے رہے ہیں، یہ قانون آج سے بہت پہلے پاس ہو جانا چاہیے تھا۔

    افتخار چوہدری نے اس ملک پر عدالتی آمریت قائم کی: بلاول بھٹو زرداری

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہمارے اتحادی ایک اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بھول جاتے ہیں، افتخار چوہدری نے اس ملک پر عدالتی آمریت قائم کی جس کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا اور ہائبرڈ نظام قائم کرنا تھا، اس قانون کے ذریعے سے سپریم کورٹ میں جمہوریت آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا ہمارے ہر جمہوری قدم کے جواب میں ایک غیرجمہوری قدم اٹھایا گیا، جمہوری عدم اعتماد کے جواب میں اسپیکر اور صدر نے آئین توڑا، وزیراعظم صاحب اگر آئین توڑا گیا ہے تو کیس قائم کرنا چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قیادت میں سپریم کورٹ نے آئین توڑا، چیف جسٹس کے پاس یہ کون سا اختیار ہے کہ ڈیم فنڈ جمع کرے، یہ فرعون کی طرح بیٹھ کر آئین کی مرضی کی تشریح کرتے ہیں، یہ خود کو چیف جسٹس کہلواتے ہیں اور فیصلے لکھتے ہیں تو آئین توڑتے ہیں۔

    اراکین اسمبلی کی جانب سے بل پر بحث کے بعد سپریم کورٹ  پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی شق وار منظوری لی گئی اور پھر بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی نے وکلاء کے تحفظ اور فلاح سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article’از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینیئر ججز کریں گے‘، وزیر قانون نے بل ایوان میں پیش کر دیا
    Next Article سپریم کورٹ کا رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا حکم
    Web Desk

    Related Posts

    ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، سياسی و عسکری قيادت کا اعلان

    مئی 8, 2025

    جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    پاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!

    مئی 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، سياسی و عسکری قيادت کا اعلان

    مئی 8, 2025

    جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    پاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!

    مئی 8, 2025

    بھارت میں خوف کی فضا، 45 سے زائد ایئرپورٹس بند،آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھی خطرے میں پڑ گئے

    مئی 8, 2025

    پاکستان کی مسلح افواج، بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.