Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
    • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    • سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی
    • کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    • ربڑ کی جادوئی ٹوپی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان نے میرا گھر برباد کر دیا: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے خاموشی توڑ دی
    اہم خبریں

    عمران خان نے میرا گھر برباد کر دیا: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے خاموشی توڑ دی

    نومبر 21, 2023Updated:نومبر 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ لے کر ہمارا گھر برباد کر دیا۔ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں خاورمانیکا نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کی بہن  نے چیئرمین پی ٹی آئی کا تعارف بشریٰ سے کرایا تھا جبکہ انہیں اپنی بیوی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اعتراض تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ہمارے گھر آنا جانا بڑھتا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے جانے سے ہمارے گھر والے ڈسٹرب تھے۔

    خاور مانیکا نے کہا کہ میری والدہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آنے پراعتراض کیا تھا، میری اجازت کے بغیر آکر چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے، ایک مرتبہ نوکر سے کہہ کر چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے گھر سے نکلوا دیا تھا، بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بنی گالا جانے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن فرحت شہزادی عرف گوگی کا میسج آیا کہ بشریٰ بی بی کو طلاق دے دیں، بشریٰ بی بی کو فرحت شہزادی کے ہاتھ طلاق بھجوائی تھی، فرحت شہزادی نے ایک ماہ بعد فون کرکے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کو کہا، میں نے بشریٰ بی بی کو طلاق 14 نومبر2017ء کو دی تھی۔

    خاورمانیکا نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح یکم جنوری2018ء کو ہوا، کیا کبھی پیر اور مرید کا نکاح ہوسکتا ہے؟ مجھے اور بچوں کو نکاح یا شادی کا علم ٹی وی پرخبروں سے ہوا۔

    خاورمانیکا نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور والے گھر دو دفعہ آئے، چیئرمین پی ٹی آئی پھر اسلام آباد میں ملاقات کیا کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کا لگاتار آنا جانا شروع ہوگیا تھا، زلفی بخاری اور چیئرمین پی ٹی آئی جب چاہتے تھے گھر آجاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی میری اجازت کے بغیر کئی بار بنی گالا جاکر گھنٹوں گزارتی تھی۔

    خاور مانیکا نے کہا کہ اگر مرشد کے پاس مرید آرہا تھا تومیری بھی تو کوئی عزت تھی، میری اجازت کے بغیر تو ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، مجھے یہی تواعتراض تھا کہ میں خاوند ہوں، جب ان کا نکاح ہوا تو مجھے زلفی بخاری، فرحت شہزادی کے فون آئے، مجھے زلفی بخاری، فرحت شہزادی نے کہا ہمارے مرید نے آگے جاکر وزیراعظم بننا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے ہراساں کیا گیا اور کہا گیا بہتر ہے خاموش رہیں، اب میں تھک گیا ہوں اور چاہتا ہوں سب کچھ بتا دوں، زندگی میں میرے خلاف ایک کیس ہوا ہے اسے بھگتنے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی میرے بچوں کو چھوڑ کرگئی، میری چھوٹی بچی آج بھی روتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا ‘چوکر’ بن گیا
    Next Article سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
    Web Desk

    Related Posts

    جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب

    جولائی 5, 2025

    شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    جولائی 5, 2025

    پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب

    جولائی 5, 2025

    شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    جولائی 5, 2025

    پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی

    جولائی 5, 2025

    سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 5, 2025

    خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.