ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر نوید اختر نےکارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ سال 2023 کے دوران ریسکیو 1122 پشاور نے 49131ایمرجنسیوں میں خدمات فراہم کیں
جن میں5377ٹریفک حادثات ،39568میڈیکل 881گولی لگنے ، 711آگ لگنے کے واقعات،23 بلڈنگ وگھروں کی چھت وغیرہ سےگرنے کے،40مختلف نوعیت کے سلنڈر دھماکے، 53ڈوبنے کےجبکہ 344 دیگر متفرق واقعات شامل ہیں ان حادثات میں 658 افراد نے جان کی بازی ہاری۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 کے دوران ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 2134 ایمرجنسیوں میں مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسری ضلعی ہسپتال منتقل کئے گئے۔