معذورافراد کے لئے پنجاب حکومت نے خصوصی50 فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کےاجراء کا اعلان کر دیا ہے
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزودڈس ابیلیٹیزایکٹ کےتحت معذورافراد کے لیے رعایتی سفری کارڈکا اجراء کردیا ہے،حکومت کی طرف سے ٹریول کارڈ جاری کیا گیا یے جو کہ معذوری سرٹیفکیٹ کےحامل تمام معذور افراد کو میسر ہوگا۔پبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کےلیے یہ پروجیکٹ معذورافراد کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔ جس سے ان کی زندگیوں میں بہتری کا امکان ہو گا اپنےمتعلقہ اضلاع میں دلچسپی رکھنے والے افراد اسناد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔جس کے بعد وہ اس ڈسکاؤنٹ کارڈ کا استعمال آسانی سے کر سکے گئے
یاد رہے کہ پچھلے سال بارہویں جماعت تک کے طلباء کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین اور میٹروبسوں میں مفت سفر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ فیصلہ معاشرے میں بہتری کی راہ میں ایک اہم قدم تھا جس نے طلباء کو تعلیمی اداروں تک بہت آسانی سے سفر کرنے کا مواقع دیا تھا۔اسی طرح، اب حکومت نے معذور افراد کے لئے خصوصی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اجراء کیا ہے، جس سے ان کو مختلف علاقوں میںآسانی کے ساتھ سفر کرنے کا مواقع ملے گا۔یہ اقدامات معاشرے میں بہتری کی سمت میں ایک بڑا قدم ہیں جو معذور افراد کو مختلف جہگوں میں آسانی سے سفر کرنے میں مدد فراہم کرئے گا