ایران کے شہر سراوان میں انتہائی افسوناک واقعے میں نامعلوم دہشت گردوں نے 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کردیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی مزدوروں کو قتل کیا۔ جاں بحق و زخمی افراد پاکستانی مزدور تھے جو مقامی ورکشاپ پر کام کرتے تھے اور وہیں رہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
ایران میں شہید کیے ھئے 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے ہے جن میں 2 بھائی بھی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق لودھراں کےعلاقےگیلے وال سے ہے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانی مزدروں کے قتل کی تصدیق کی اور کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پرگہراصدمہ ہے۔