Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عام انتخابات:پاکستان کو نوازدو, مسلم لیگ(ن)کا منشور جاری
    اہم خبریں

    عام انتخابات:پاکستان کو نوازدو, مسلم لیگ(ن)کا منشور جاری

    جنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    General Elections Bless Pakistan, Muslim League (N) Manifesto released
    Share
    Facebook Twitter Email

    عام انتخابات کے کئے پاکستان کو نوازدو, مسلم لیگ(ن)کا منشور جاری کر دیا گیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلئے  اپنا انتخابی منشور ’پاکستان کو نواز دو‘ پیش کر دیا ہے۔قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، اسحاق ڈار سمیت سینیٹر عرفان صدیقی نے تقریب میں  شرکت کی۔

    سینیٹر عرفان صدیقی کا منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ لاہور میں کئی روز سے چھائی دھند  آج منشور پیش کرنے کے دن ہی چھٹ گئی،انتخابی منشور کا اعلان کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ لاہور میں دھند کا چھٹنا نیک شگون ہے۔ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی منشورکمیٹی کےچیئرمین سینیٹرعرفان صدیقی نے شہباز شریف اور نواز شریف  کی موجودگی میں انتخابی منشور کا اعلان کیا۔

     اہم نکات مسلم لیگ ن کے منشور کے  درج ذیل ہیں

    1پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا
    2 تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے

    عدالتی اصلاحات
    3 آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا
    4 عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا
    5 بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا
    6 عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی
    7 منصفانہ،مؤثر،اور بروقت پراسیکیوشن ہوگئی
    8 ایک سال کے اندر یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ہوگا
    9 چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا
    10 نیب کا خاتمہ کیا جائے گا
    11 ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائے گی
    12 انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائےگا
    13 کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی
    14 عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی
    15 سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیںمضبوط بنائی جائیں گی
    16 عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا

    معاشی اصلاحات
    17 مہنگائی میں مالی سال 2025 تک 10 فیصد کمی کی جائے گی
    18  مہنگائی چار سال میں 4 سے 6 فیصد تک لائی جائے گی
    19  ایک کروڑ سے زائد پانچ سال میں نوکریاں دی جائیں گی
    20 کرنٹ اکاؤنٹ خساره جی ڈی پی کا 1.5 فیصد تک کیا جائے گا
    21 تین سال میں اقتصادی شرح نمو 6 فیصد سے زائد پر لائی جائے گی
    22 پانچ سال میں غربت میں 25 فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے
    23 افرادی قوت کی سالانہ ترسیلات زر کا ہدف 40 ارب ڈالر رکھا گیا ہے
    24 بیروزگاری پانچ سال میں5 فیصد کمی کی جائے گئی
    25 پانچ سال میں فی کس آمدنی 2,000 ڈالر کرنے کا ہدف ہے
    26 چار سال میں مالیاتی خسارہ 3.5 فیصد یا اس سےکم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

    سابق وزیراعظم شہباز شریف کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھاکہ ہر الیکشن میں جانے سے پہلے روایت ہے کہ سیاسی جماعتیں منشور پیش کرتی ہیں، کبھی نواز شریف نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ  لوڈشیڈنگ ختم  کرنے کی وہ کوشش کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کی عوام کو نواز شریف نے گرین لائن بس کا تحفہ دیا، 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے نواز شریف نے لگائے جو ریکارڈ ہے۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ اہم حصہ نوازشریف کے منشور کا ہےکہ قوم کو جوڑ دو، دنیا آج ہم سے بہت آگے نکل گئی ہے، قوم کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر اکٹھا کرنا ہوگا،بہت زہر 5 سالوں میں اُگلا گیا ہے،اور یہ زہر بہت مشکل سے ختم ہوگا۔

    General Elections Manifesto عام انتخابات منشور
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچین:2.8 ملین ڈالرز کی دولت خاتون نےبچوں کے بجائےاپنےکتوں اور بلیوں کے نام کردی
    Next Article ایران میں 9 پاکستانی مزدور قتل کر دئیے گئے
    Mahnoor

    Related Posts

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.